بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنیوالی اداکارہ نے مودی کیلئے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپالی گنگولی
(فوٹو: ڈی این اے آئی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ کا بیان سامنے آگیا ہے، اداکارہ روپالی گنگولی نئی دہلی میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں لوک سبھا الیکشن کے دوران ہی نریندر مودی کی پارٹی میں شامل ہوئیں اور نریندر مودی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ 

بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی روپالی گنگولی کو بھارتی فلموں میں صفِ اوّل کی اداکارہ نہیں کہا جاسکتا تاہم بھارتی میڈیا روپالی گنگولی کے ڈرامہ سیریل انوپما میں کردار کو اہمیت دے رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ روپالی گنگولی کی بی جے پی میں شمولیت کے موقعے پر پارٹی رہنما ونود تاؤڑے اور انیل بلونی بھی موجود تھے۔ شمولیت اختیار کرنے کے موقعے پر اپنے بیان میں اداکارہ نے بھارتی وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

Rupali Ganguly joins BJP
(فوٹو: انڈیا ٹوڈے)

 اداکارہ روپالی گنگولی  نے کہا کہ بی جے پی کی طرف جو ایک شخصیت آپ کو مائل کرتی ہے وہ وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ مودی کا کام کرنے کا طریقہ، شخصیت اور جس طریقے سے وہ بھارت کو ترقی کی جانب لے گئے، وہ قابلِ داد ہے۔

روپالی گنگولی نے کہا کہ ہر بھارتی شخص نریندر مودی کی “فوج” میں شامل ہونا چاہتا ہے تاکہ ملک کیلئے کچھ کرسکے۔ یہی میں نے محسوس کیا اور اسی لیے میں آج بی جے پی کا حصہ بن گئی ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران روپالی گنگولی کا کہنا تھا کہ جب میں ترقی کا یہ بڑھتا ہوا سلسلہ دیکھتی ہوں تو محسوس کرتی ہوں کہ مجھے بھی کچھ کوشش کرنی چاہئے جس کیلئے مجھے آپ کی نیک خواہشات چاہئیں تاکہ کچھ اچھا کرسکوں۔

Related Posts