لندن میں شریف فیملی کا پیچھا کرنے والے نوجوان کی ذہنی حالت خراب ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فرائیڈے ٹائمز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن میں ہر وقت شریف فیملی کا پیچھا کرنے والا معروف پی ٹی آئی کارکن شایان علی کی ذہنی حالت خراب ہوگئی۔

برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شایان علی جو لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے اور شریف فیملی کے افراد کا پیچھا کرکے انہیں ٹرول کرنے کے لیے مشہور ہیں، کے وکیل نے برطانیہ کی ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس کا موکل ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے۔

وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل شایان خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے، ان پر درج کئے گئے مقدموں سے ان کی ذہنی حالت خراب ہوگئی ہے اور ان کے خاندان کو طویل کیسز پر مالی مشکلات کا سامنا بھی ہے کیونکہ وہ شایان کے لندن میں تعلیمی اخراجات بھی اُٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شایان علی پر پر دہشتگردی، کرپشن، قتل، اغوا، تشدد اور انتخابی دھاندلی کو فروغ دینے کے الزامات پر مشتمل مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

Related Posts