حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کردیں، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم
(فوٹو: اَن سپلیش)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے کمی سے 288 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی سطح پر آگئی۔ حکومت نے ڈیزل کی قیمت 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کم کردی جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتیں گزشتہ شب 12 بجے سے نافذ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ پیٹرول کی قیمت میں 14روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ دورِ حکومت کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 19 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردو بدل کیا گیا تھا۔

اپریل کے دوران سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا فی لیٹر اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تو ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

Related Posts