13 سالہ طالبہ نے نوجوان مصنف کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی طالبہ دعا فرحان احمد نے دبئی میں ینگ آتھر ایوارڈ 2024 اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

یو اے ای کی ایک تنظیم لرنر سرکلر کے زیر اہتمام پورے متحدہ عرب امارات کے اسکولوں کے درمیان اسٹوری رائٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ دعا فرحان احمد کی لکھی ہوئی کہانی ”دی ٹرتھ بی ہائینڈ دی ایول“ (برائی کے پیچھے چھپا سچ) کو شاندار پذیرائی ملی اور اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

ینگ آتھر کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی طالبہ دعا فرحان نے ایوارڈ اپنے وطن پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں، مستقبل میں بھی پوری دنیا میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کروں گی۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی دعا فرحان ابو ظہبی میں مقیم ہیں، ان کی لکھی کہانی کو دبئی میں لانچ اور پرنٹ کیا گیا ہے۔

Related Posts