میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کشتی نالے میں گرنے کی حقیقت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہے، آئیے پہلے یہ دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں کیا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صاف ستھرے سوٹ بوٹ پہنے کچھ بابو لوگ ایک نالے میں کشتی پر سوار جا رہے ہیں۔ کنارے کے قریب پہنچ کر کشتی اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتی اور الٹ جاتی ہے۔

کشتی الٹنے کے نتیجے میں اس پر سوار لوگ بھی پانی میں جاگرتے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک شخص تیر کر نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کراچی کے گجر نالے کی صفائی کے دوران پیش آیا، اور نالے کی صفائی کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب معاون افسران سمیت گنجائش سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے نالے میں جاگرے۔

تاہم اس ویڈیو کی حقیقیت کچھ اور ہے، موقر معاصر آج نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ویڈیو کراچی تو کیا پاکستان کی بھی نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق بھارت سے ہے۔

موقر آج کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو 2016 کی ہے جو بھارتی ریاست گوا سے سامنے آئی تھی۔

گوا کے مئیر فرٹاڈو دراصل ایک ویڈنگ مشین کے بارے میں بڑھکیاں مار رہے تھے جو ان کے مطابق کافی جدید تھی اور باہر ملک سے منگوائی گئی تھی، تاکہ گوا کے نالوں سے گھاس پھوس نکالی جاسکے لیکن شو مئی قسمت کہ مشین کی تعریفیں کرنے کے دوران ہی یہ مشین نالے میں الٹ گئی اور مئیر خود افسران سمیت نالے میں جاگرے۔

Related Posts