مزدور اپنے عالمی دن پر بھی چھٹی سے محروم، آج بھی محنت جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزدوروں کا عالمی دن
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے تاہم مزدور اپنے عالمی دن پر بھی چھٹی سے محروم ہیں، آج بھی محنت و مشقت کا عمل جاری ہے تاکہ اہلِ خانہ کی کفالت ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی کے روز حکومت نے تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم مزدوروں کو بچوں کیلئے 2 وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے کیلئے آج بھی محنت مزدوری کرنی پڑ رہی ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں گرمی نے ڈیرے جما لیے۔

تپتی دوپہر میں سخت محنت کرنے والے مزدوروں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور محنت کے معاوضے پر بھی تحفظات ہیں، ایسے میں یومِ مزدور منانے والوں کا کہنا ہے کہ معاشرے میں مزدوروں کی موجودگی سرمایۂ افتخار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محسن نقوی کی زیر قیادت پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ملتان میں ستمبر 2023ء میں منعقد ہوا جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts