اسٹریٹ کرائمز کیخلاف کراچی پولیس کا بڑا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس چیف کی جانب سے شہر میں سرگرم اسٹریٹ کرمنلز اور ڈکیتوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری ذرائع ابلاغ پر جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے سربراہ  عمران یعقوب منہاس نے سرجانی ٹاون میں اشفاق ولد نذیر اور اورنگی ٹاؤن میں عبد اللہ ولد بہادر نامی شہریوں کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں ہلاکت پر ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کے احکام جاری کردیے ہیں۔

عمران یعقوب منہاس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دوران واردات قتل کرنے والے درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے پولیس فورس کو ہدایت جاری کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرمنلز کی بیخ کنی کی جائے۔

Related Posts