پی ڈی ایم بتائے عمران خان سے نہیں تو کس سے بات کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہیں، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں پی ڈی ایم والے کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو دفن کیا، لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے مدرسے سے لوگ نہ آتے تو ان کو مایوسی ہوتی، اپوزیشن کوسوشل میڈیا بتائے کہ جلسے میں کتنے لوگ تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگا رہے ہیں، سب چوری کا پیسہ ہے، یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہیں، ہم پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کے منتظر ہیں، لانگ مارچ کرنا ہے کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں استعفے دینے ہیں دے دیں، ہم وہ کریں گے جس کا آئین اور قانون اجازت دیتاہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے، وزیراعظم این آر او اور نیب کے سوا بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ سورج مشرق سے مغرب نکل سکتا ہے، وہ اپنی حکومت چھوڑ دیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج کے بارے میں نااہل سزا یافتہ اور مفرور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں، نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں، ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے۔ اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے بہت ہوگیا اب مزید نہیں۔ مسلح افواج کے بارے میں نااہل سزا یافتہ اور مفرور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں، نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا اب مزید نہیں، ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے، اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔

Related Posts