فلم ’اینیمل‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ’اینیمل‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟
فلم ’اینیمل‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رنبیر کپور کی ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ مقبول سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن اور کرائم مووی کا توسیعی ورژن OTT پلیٹ فارم پر ممکنہ طور پر 2024 میں ریلیز ہو گی۔

نیٹ فلکس کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے حال ہی میں اینیمل فلم کی ریلیز کے بھارتی اداکار رنبیر کپور کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور آپ کی آنکھوں میں جھانک رہے ہیں، یہ ہی پوسٹ ہے۔ آپ کا شکریہ۔‘

اس پوسٹ سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ نیٹ فلکس نے اس فلم کے لیے آفیشل سٹریمنگ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

’اینیمل‘ کے لیے متوقع OTT ریلیز کی تاریخ تو ابھی تک نہیں دی گئی مگر انڈسٹری کے ٹرینڈز سے اندازہ لگایا جائے تو فلمیں عام طور پر اپنے تھیٹر پریمیئر کے 45 سے 60 دن بعد سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جاتی ہیں۔

دنیا بھر میں شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کا رخ کرچکی ہے، اور بہت سے لوگ اپنے گھروں سے اس فلم کی سنسنی سے لطف اندوز ہونے کے لیے فلم کی OTT ریلیز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts