بلاول بھٹو نے اقتدار میں آکر عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار دینے کا وعدہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔

پیپلز پارٹی نے اپنے وفاقی دورِ حکومت میں تنخواہوں کی مد میں 150 فیصد تک کا اضافہ کیا تاکہ عالمی اقتصادی بحران کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے۔

بلاول ہائوس میڈیا سیل سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت تھی تو پانچ افراد کے عام گھرانے کی مہینے میں آٹے کی ضروریات ایک ہزار 975 روپوں میں پوری ہوجاتی تھیں، آج عمران خان کی حکومت میں پانچ افراد کے عام گھرانے کی آٹے کی ماہانہ ضروریات ساڑھے تین ہزار روپوں میں پوری ہورہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ایک عام گھرانا اپنے بچوں کے کپڑے 600 روپوں میں خرید لیتا تھا اور آج وہ اس مد میں تین ہزار 600 روپے خرچ کررہا ہے۔ ہمارے دورِ حکومت میں 5 افراد کا ایک عام کنبہ گھر کے کرائے کی مد میں اوسطا ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرتا تھا اور آج 22 ہزار روپے ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:شوکت ترین کی زیرِ صدارت ایکنک کا اجلاس، 326 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عالمی اقتصادی بحران کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تو اسی اعتبار سے ہم نے 59 فیصد تک عام آدمی کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور میں نبھایا ہے، ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہوچکیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی انشااللہ آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ کی طرح حل کرتی رہے گی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہو گئیں، دائیں بازو کی جماعتوں کی معاشی پالیسیاں صرف امیروں کو فائدہ دیتی ہیں ،پیپلزپارٹی آئندہ حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل کرے گی ۔

Related Posts