مس یونیورس 2023 کے ٹاپ 20 میں شامل مس پاکستان ایریکا رابن نے کیا پہنا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مس یونیورس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مس یونیورس 2023 کے ٹاپ 20 میں شامل مس پاکستان ایریکا رابن نے پہلے ہی مقابلہ حسن میں ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کے طور پر تاریخ رقم کردی۔

ملی بوبی کی نئی نیٹ فلکس فلم کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق مس پاکستان 72 سالہ مس یونیورس مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ تاہم مقابلے کے آغاز کے بعد سے سوئمنگ سوٹ پر بحث و تمحیص کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مس یونیورس مقابلے کے دوران مس پاکستان نے برکینی پہنی تھی۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے بحث کی ہے کہ رابن نے پچھلے ہفتے سوئمنگ سوٹ مقابلے کے دوران بکنی پہنی تھی اور کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مس پاکستان نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ناخوشگوار واقعہ

مس پاکستان ایریکا رابن

ایریکا رابن نے سوئمنگ سوٹ مقابلے کے دوران برکینی میں فیشن اسٹیٹمنٹ دیا اور ہجوم نے تالیاں بجائیں۔مس پاکستان کو بے بی پنک برکینی پہنے ہوئے دیکھا گیا، جس کی گردن کی ایک چمکدار لکیر جو پیسٹل فیبرک کے مخالف تھی اور ان کے جسم کا بیشتر حصہ ڈھکا ہوا تھا۔

مس پاکستان ایریکا رابن

مقابلہ کرنے والی دیگر خواتین نے میٹلک سوئمنگ سوٹ میں بولڈ کٹ آؤٹ کے ساتھ اسٹیج پر واک کی۔ ایریکا رابن مس یونیورس ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے والے ٹاپ 20 مدمقابلوں میں شامل ہوگئیں۔

کراچی، پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن کی پرورش ایک عیسائی گھرانے میں ہوئی۔   انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز سینٹ پیٹرک گرلز ہائی اسکول سے کیا۔ اس کے بعد ایریکا رابن نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں تعلیم حاصل کی۔

ایریکا  رابن کے ماڈلنگ پورٹ فولیو میں مشہور پاکستانی فیشن برانڈز جیسے کھاڈی، زارا شاہجہاں، ثانیہ مسکتیہ، ایلان، اور ثنا سفیناز کے ساتھ اشتراک شامل ہے۔

مس یونیورس مقابلے کے دوران مس پاکستان نے برکینی پہنی تھی۔

اگست 2020 میں ایریکا رابن نے فلو ڈیجیٹل میں شامل ہو کر اپنی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافہ کیا۔ فلو ڈیجیٹل کراچی میں ایک آئی ٹی کنسلٹنگ فرم ہے جہاں ایریکا رابن نے اسسٹنٹ منیجر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دئیے۔ 

بطور مس یونیورس ایریکا رابن کے پیشہ ورانہ سفر میں تنازعات بھی شامل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا رواں برس کے مقابلۂ مس یونیورس میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بحث سے بھرپور ہے جبکہ حکومت نے مقابلے اور ایریکا رابن کی نمائندگی کی توثیق بھی نہیں کی۔

Related Posts