ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ناخوشگوار واقعہ، گلوکارہ غمزدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ناخوشگوار واقعہ، گلوکارہ غمزدہ
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ناخوشگوار واقعہ، گلوکارہ غمزدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے برازیل میں کنسرٹ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث گلوکارہ غمگین ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اس وقت برازیل کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ شب گلوکارہ نے شہر ریو دے جینیرو میں کنسرٹ میں پرفارم کیا۔

نیلٹن سانٹوس اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے کنسرٹ میں تقریباً 60 ہزار لوگوں نے شرک کی جہاں پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

پاپ سنگر کی ایک 23 سالہ مداح انا کلارا بینیویڈس پچھلے 8 گھنٹوں سے اسٹیڈیم میں موجود تھی جہاں کنسرٹ کے دوران وہ گرمی اور حبس کے باعث زمین پر گر پڑیں۔

منتظیمین کی جانب سے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انا کلارا بینیویڈس کی موت گرمی اور حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔

امریکی گلوکار نک جونس کون سی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے؟

جب اس متعلق ٹیلر سوئفٹ کو خبر ہوئی تو انہوں نے انتہائی افسردگی کے عالم میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا کہ ’یقین نہیں آ رہا مجھے یہ سب لکھنا پڑے گا۔‘

Related Posts