حکومت کی دیوار ہل چکی ہیں دوسرے دھکے سے نااہل حکمرانوں کو چلتا کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abdul ghafoor haidri
حکومت نے مولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عبدالحکیم: جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کی دیوار ہل چکی ہے اور دوسرے دھکے سے نااہل حکمرانوں کو چلتا کریں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کاکہناتھا کہ اب ہماری تحریک بی پلان کی جانب گامزن ہے پلان بی میں جعلی کٹھ پتلی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ہم شہریوں کی زندگی کو متاثر نہیں کرینگے اور نہ ہی شہروں کے اندر بیٹھیں گے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرینگے اور ملک بھر کی تمام بڑی شاہراہیں بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے اور مڈٹرم الیکشن کے اعلان تک ہماری تحریک جاری رہے گی ہمارے کارکن مختلف شاہراہوں پر احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران اور انکے حواریوں نے پورا اسلام آباد یرغمال بنا کر پارلیمنٹ ممبران کے راستے بند کر دئیے تھے 126 دن اسلام آباد راولپنڈی کے عوام کا جینا حرام کردیا تھا۔

عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی اسٹیشن اور اینکرز پر حملے کیے گئے انکے کیمرے توڑ دئیے گئے انتظامیہ پر تشدد کیا گیا ناچ گانے اور ڈانس کی محفلیں سجائی گئی چینی وزیر اعظم کو پاکستان کا دورہ نہ کرنے دیا گیا کیا یہی ریاست مدینہ ہے؟ کیا اقتدار کے حصول کے بعد نیا پاکستان تعمیر ہو چکا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوگیا جمہوری انداز میں احتجاج کریں گے،مولانا فضل الرحمان

ان کاکہناتھا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے متوسط طبقہ انتہائی پریشانی کے عالم میں تذبذب کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے اشیاء خورد و نوش عام طبقہ کی پہنچ اور قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں دکاندار سارا دن گاہکوں کے انتظار میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت شہروں میں جاکر ا پنے کارکنوں ملتی رہے گی ہمارے لاکھوں کارکنان آزادی مارچ میں بھی پرامن رہے اور اب پلان بی کے پروگرام میں بھی پرامن رہیں گے تحریک انصاف کا ڈی چوک میں دھرنا سول نافرمانی توڑ پھوڑ بدکلامی اور ناچ گانے کا فیشن شو تھا ۔

ہمارا آزادی مارچ ملک سے بدامنی لاقانونیت مہنگائی کے خاتمے اداروں کے استحکام اور نااہل بددیانت نالائق جعلی سیلیکٹڈ اور یوٹرن کی چیمپئن حکومت سے نجات دلانے کے لیے احتجاج جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک 27 اکتوبر سے نہیں بلکہ 26 جولائی 2018 ء سے جاری ہے ہم عمرانی حکومت کے خاتمے اور مڈٹرم الیکشن کے اعلان تک تحریک جاری رکھیں گے۔

Related Posts