ملک بھر میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوگیا جمہوری انداز میں احتجاج کریں گے،مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazlur rehman pervez ilahi
ملک بھر میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہوگیا جمہوری انداز میں احتجاج کریں گے،مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تمام بڑی شاہراہوں پر کارکن جمع ہورہے ہیں ، کارکنوں کو شہریوں کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ہم جمہوری انداز میں احتجاج کریں گے۔

چوہدری برادران کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تقریباً تمام بڑی شاہراہوں پر کارکن اور عوام جمع ہیں، ہم نے پرامن دھرنا دیا، یہ استعفی ٰدے دیتے تو احتجاج پورے ملک میں نہ کیا جاتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں کو واضح ہدایت دی گئی کہ مریض، مسافروں، خواتین اور میت وغیرہ کا خاص خیال رکھیں، انہوں نے خبردار کیا کہ معاملے کو تشدد کی طرف نہ لیکر جایا جائے ، انتظامیہ احتیاط سے کام لے احتجاج ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان کادھرناختم کرکے اگلے محاذوں پرجانے کااعلان

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جمہوری انداز میں احتجاج کریں گے، 15 ملین مارچ کرکے ثابت کردیا کہ ہم غیر تشدد اور پرامن لوگ ہیں، پورے ملک میں مظاہرے ہوں گے اور اس پر قائم و دائم ہیں۔انہوں نے نواز شریف سے متعلق کہا کہ سابق وزیر اعظم کو علاج کے لیے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے دیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہسابق وزیراعظم نواز شریف سے گارنٹی مانگ کربد اخلاقی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ہم نے پر امن دھرنا دیا اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ٹماٹر 300روپے کلو ہو تو عام آدمی کیا چیز خریدے گا، ہم صوبائی حکومتوں اور ذیلی سطح کے انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور ہمارے لوگ بھی مکمل طورپر امن رہیں۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بڑا دھرنا دیا گیا، مولانا فضل الرحمان اب پاکستان کے واحد اپوزیشن لیڈر ہیں، مولانا فضل الرحمان کے پیچھے تمام جماعتیں کھڑی ہیں، یہ واحد دھرنا تھا جس میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز آزادی مارچ کے پلان ‘بی پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Related Posts