سندھ حکومت کی وفاق کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی وفاق کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، فردوس شمیم نقوی
سندھ حکومت کی وفاق کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، فردوس شمیم نقوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن کی آڑ میں معیشت تباہ کرنے جارہی ہے،حکومت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں ہر سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ شام چھ بجے مارکیٹس بند کرنے کے فیصلے کو واپس لیں۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلوں پر حیرت ہے، جلسے بھی کرتے ہیں اور کرونا کا بہانہ بنا کر لاک ڈاؤن لگا رہے ہیں۔

وفاق کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے کاروبار کرنے کے لئے مارکیٹس کو زیادہ وقت دیا جائے، عوام کی زندگیاں بچانے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے کرونا کے خاتمے کے لئے اقدامات عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں،عمران خان کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا اور اقدامات کو سراہا جارہا ہے،انہوں نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے ذمہ دار پپلز پارٹی کو قرار دیدیا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن کمپنیز کو این او سیز نہیں دی جارہی،فردوس شمیم نے آئی جی سندھ سے پارٹی رہنما شریف خان بلیدی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Posts