ہم نے 30 غیر ضروری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Buzdar summons price control committee meeting today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کی 71 میں سے 30غیر ضروری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ کئی مہینوں کی محنت کے بعد کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج وہ لوگ معصوم شکل بنا کر گڈ گورننس کے دعوے دار بنتے ہیں جنہوں نے گزشتہ دور میں غیر ضروری کمپنیاں بنا کر صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کمپنیاں بند کرنے کے عمل میں ہماری ٹیم نے  صوبے کے مفاد میں کمپنیوں کے مقاصد، موجودہ حالات اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کیا گیا جبکہ مزید 41 کمپنیوں کے بارے میں بھی جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹایا تو نئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ایسے ہی ہٹا دیا جائے گا۔ نیا وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا تو وہ  20 روز بھی نہیں چل سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت6 روز قبل  ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ عثمان بزدار کو کسی صورت وزیراعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہٹاؤں گا۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔ عمران خان

Related Posts