سازشیں کرنیوالوں کا علم ہے،عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran rules out any chance of removing Punjab CM Buzdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سردارعثمان خان بزدار کو ہٹایا تو نئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ایسے ہی ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا تو وہ وزیراعلیٰ 20 روز بھی نہیں چل سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اعلان کر دیا ہے کہ عثمان بزدار کو کسی صورت وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے نہیں ہٹاؤں گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کل دورہ کراچی، ایم کیوایم سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پر واضح کر دیا کہ مجھے پتا ہے کہ کون سازش کر رہا ہے اور اس سازش کے پیچھے کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے کہا کہ میراآپ سے ملاقات کا مقصد آپ کے حلقوں کے مسائل جاننا اور ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق رکاوٹوں کے حل کیلئے ہدایات دینا ہے۔

Related Posts