سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا عالمی ٹی 20 کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انڈین ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انڈین ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے  نے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے کچھ وقت کیلئے اپنی توجہ ون ڈے پر مرکوز رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز کرے گی تاہم سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس سے قبل ہی بریک لینے کا اعلان کرکے مداحوں کو مایوس کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیمی فائنل میں بدترین شکست، ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بریک لینے کا اعلان کیا جس کے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی عالمی ٹی 20 کرکٹ سے عارضی بریک لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 میں صرف آئی پی ایل 2023 کھیلتے ہی نظر آئیں گے اور عالمی ٹی 20 کیلئے بریک پر جائیں گے۔ کوہلی کی بھارتی کرکٹ ٹیم میں واپسی ایک روزہ سیریز کے دوران ہی ہوسکے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈیلیڈ اوول میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی، ایسے میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ جاری کیے گئے پیغام میں ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلیا کو کچھ خواب حاصل کرنے کے معاملے پر دل میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

Related Posts