سیمی فائنل میں بدترین شکست، ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیمی فائنل میں بدترین شکست، ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا
سیمی فائنل میں بدترین شکست، ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایڈیلیڈ: گزشتہ روز ایڈیلیڈ اوول میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی، ایسے میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلین خطے کو کچھ خواب حاصل کرنے اوردلوں میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں گزارے گئے لمحات کو یادگار بھی قرار دیا۔

انہوں نے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے آنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی یونیفارم کو اپنے ملک کے لیے زیب تن کرنے کو اپنے لیے فخر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا موازنہ 1992 کے ورلڈ کپ سے کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟

قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سارا ملبہ بولرز پر ڈال دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنے کی صلاحیت تھی لیکن نہ کرسکے، جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے صحیح جگہ پر بولنگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا اب بھی خیال ہے کہ بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بولنگ میں ہم مکمل طور پر ناکام ہوگئے، یہ ایسی وکٹ نہیں تھی کہ اس پر اتنا اسکور 16 اوورز میں پورا کیا جاسکے، بھارتی بولرز نے بولنگ کا آغاز اچھا نہیں کیا۔

Related Posts