امریکامیں ایک ہی دن میں کورونا کے 60 ہزار 500 سے زیادہ کیسز سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US sets single day record with more than 60,500 virus cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس نے مزید زور پکڑ لیا، ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 60 ہزار 500سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

امریکا میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران 50 میں سے 41 ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، امریکا میں اسکول اور کاروبار دوبارہ کھولنے کے بعد کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔گورنرز اور مقامی رہنماؤں کے چہرے کے ماسک لگانے کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

فلوریڈا نے تقریباً 9ہزارنئے کیسز اور 120 اموات کی تصدیق کی ہے،فلوریڈا ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جو اسپتال میں داخل کورونا کے مریضوں کی تعداد ظاہر نہیں کرتی ہے جبکہ اس ہفتے کے اوائل میں فلوریڈا کے چار درجن سے زیادہ اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں جگہ ختم ہوچکی تھی۔

ریاست کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں  کورونا سے اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کیلیفورنیا میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی

کیلیفورنیا ، فلوریڈا اور ٹیکساس نے قرنطینہ کو آخری آپشن قرار دیا ہے جبکہ لاس اینجلس کے میئر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کیسز میں  اضافے کا سلسلہ کم نہ ہوا تو مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائیگا۔

Related Posts