امریکا کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی،دوسری جانب امریکی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، اس کے باعث پی آئی اے کی ہرقسم کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کے بعد اب پی آئی اے امریکا کے لئے فلائٹ آپریشن نہیں کرسکے گی۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Related Posts