کراچی کے امریکی قونصلیٹ نے حملوں کا الرٹ جاری کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے امریکی شہریوں کیلئے دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا ہے اور ساتھ ہی کراچی کے چند مخصوص علاقوں میں امریکی اہلکاروں کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سفر کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

قونصل خانے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی کے اعلیٰ ہوٹلوں کے لیے سخت سیکورٹی الرٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کو شہر کے لگژری ہوٹلوں کو نشانہ بنائے جانے کے خطرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس تھریٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانے کے عملہ کو کراچی کے سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں میں جانے سے منع کیا جا رہا ہے اور سفارتی اور دیگر سرکاری اہلکاروں کا اندرون شہر سفر عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے۔

قونصل خانے کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے مقامات کا سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور ہوٹلوں میں رات گزارنے سے گریز کریں۔

Related Posts