اقوام متحدہ نے اسرائیل حماس جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN launches investigation into whether Israel, Hamas committed crimes

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین 11 روزہ جنگ کے دوران ہونے والے مبینہ جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آزادانہ تحقیقات کے دوران غزہ اور مقبوضہ مغربی پٹی کے علاوہ اسرائیل میں بھی 11 روزہ جنگ کے دوران ہونیوالی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کونسل کو بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی خیز حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں جبکہ حماس نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد فلسطینی حکام نے تعمیرِ نو کے اخراجات دسیوں کروڑ ڈالرز میں لگائے جبکہ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر اسرائیلی معیشت کو جنگ کے اثرات سے سنبھلنے میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں خون بہاکر خود کو بچالیا، ڈاکٹر جمیل احمد خان

دوسری جانب حماس کے حملوں سے اسرائیل کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی سپاہی کے علاوہ 12 شہری بھی ہلاک ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات اختتام کے قریب ہیں کیونکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ ہمیں غزہ کی پٹی تک رسائی دی جائے تاکہ زخمیوں کی امداد کی جاسکے۔

مظلوم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہم پر پابندیاں عائد کرکے 20 لاکھ کی آبادی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو میں برسوں جبکہ زندگیوں کو پٹڑی پر لانے کیلئے مزید وقت لگے گا۔

Related Posts