وی پی این کیا ہے اور آپ اسے سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے جس کی وجہ لوگوں کو سوشل میڈیا تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تاہم شہریوں نے اس کا بھی حل نکال لیا، بیشتر لوگوں نے وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا شروع کردیا۔

لیکن ہمارے اردگرد کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں شاید وی پی این کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے، آئیے آپ کو وی پی این کے بارے میں کچھ ضروری باتیں بتاتے ہیں:

وی پی این کیا ہے؟

وی پی این ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے آپ انٹرنیٹ پر اپنی سرگرمی کو خفیہ رکھ سکتے ہیں اور اس سروس کی مدد سے آپ اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔

ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے وی پی این کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟

وی پی این کی مدد سے صارفین تمام سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس کیلئے آپ کو خود کو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک کا شہری ثابت کرنا ہوگا جس کے بعدآپ کسی بھی ایسی سائٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس پر آپ کے ملک میں پابندی ہے۔

لہٰذا پاکستان میں رہنے والے شہریوں کیلئےبلاک شدہ انٹرنیٹ سائٹس تک رسائی کیلئے وی پی این ایک بہترین آپشن ہے۔

وی پی این کی مانگ میں اضافہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں براڈ بینڈ اور موبائل فون انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس تو بند کی گئیں تاہم لینڈ لائن انٹرنیٹ محدود رفتار سے چل رہا ہے۔

صارفین لینڈ لائن انٹرنیٹ سے سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا سہارا لے رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں پاکستان میں وی پی این کی مانگ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دنیا بھر میں وی پی این کے استعمال پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹاپ ٹین وی پی این کی رپورٹ مطابق 10 مئی تک پاکستان میں وی پی این کی مانگ میں 1329 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد جب سوشل میڈیا سائٹس بند کی گئیں تو ایک دم سے وی پی این کے استعمال کی اوسط شرح میں 311 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

وی پی این ایپس

یہاں پر ہم نے ایسی وی پی این ایپس کی فہرست تیار کی ہے جن کی مدد سے آپ تمام سوشل میڈیا سائٹس رسائی حاصل کرسکتے ہیں:

Hotspot Shield

Windscribe  

VPN Unlimited (aka KeepSolid)

ExpressVPN

Private Internet Access

Related Posts