یو این ایچ آر سی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تحقیقات کرئے،عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو این ایچ آر سی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تحقیقات کرئے،عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر عالمی برادری کے ردعمل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر عالمی برادری کے ردعمل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں وزیراعظم عمران خان  نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاہے کہ  یو این ایچ آر سی کمیشن بنا کر مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کرائے، اقوام متحدہ کے پاس اب فیصلوں پر عمل کرنے کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ خود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی گزشتہ 2 رپورٹس میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کی سفارش کی تھی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کے ردعمل اور تشویش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ہفتے سے جاری کرفیو کو ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 36ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں،وادی میں مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پرحملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

Related Posts