عزاداروں پرحملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عزاداروں پرحملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت کو زندہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ  غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت کو زندہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ  وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹے رہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ  امام حسینؓ کے نام لیواؤں پربھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔  یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نےکہا کہ  یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے،   قاتل مودی کی غاصب فوج کا مقبوضہ وادی میں بدترین محاصرہ ہے، مودی نے آئینی حقوق غصب کرکے مذہبی آزادی بھی سلب کرلی، نہتے عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

Related Posts