اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا
اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے تاہم یہ فیصلہ طبی ضرورت کے پیشِ نظر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ کے انسدادِ منشیات سے متعلق ادارے میں کیا گیا جہاں بھنگ اور گانجے کو زیادہ سخت کنٹرول والی منشیات کی فہرست سے خارج کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں انسدادِ منشیات سے متعلق ادارے میں رکن ممالک کی اکثریت 1961ء کے چوتھے شیڈول سے بھنگ اور گانجے کو نکالنے کے حق میں نظر آئی جبکہ اس کی مخالفت میں 25 ممالک نے ووٹ ڈالے۔ صرف 1 ملک ووٹنگ کے عمل میں شریک نہ ہوسکا۔

قبل ازیں بھنگ اور گانجا افیون، ہیروئن اور چرس جیسی خطرناک منشیات کی فہرست میں شامل تھی اور عالمی ادارۂ صحت بھنگ کے طبی استعمال کو آسان بنانے کیلئے سفارش کرچکا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ بھنگ اور گانجے کو سنگین منشیات کی فہرست سے نکالنے کیلئے ووٹنگ کی ضرورت پیش آئی۔ اقوامِ متحدہ کمیشن نے دونوں نشہ آور اشیاء کو فہرست سےخارج تو کردیا تاہم دونوں کے استعمال کو قانونی قرار نہیں دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، کینیڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ پتہ چلا ہے کہ بھنگ (کینابس) کے پودے میں کچھ ایسے اجراء پائے جاتے ہیں جو عالمی وبا کی وجہ بننے والے ”ناول کورونا وائرس“ کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 ریسرچ جرنل ”ایجنگ“ کے ایک شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلگری کی اینا کووالشوک کی سربراہی میں مختلف اداروں کے ماہرین نے مشترکہ طور پر سرانجام دی۔

مزید پڑھیں: بھنگ کورونا کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق

Related Posts