بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق
بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلگری:بھنگ کا پودا کورونا وباء کی روک تھام کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے، کینیڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ پتہ چلا ہے کہ بھنگ (کینابس) کے پودے میں کچھ ایسے اجراء پائے جاتے ہیں جو عالمی وبا کی وجہ بننے والے ”ناول کورونا وائرس“ کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریسرچ جرنل ”ایجنگ“ کے ایک شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلگری کی اینا کووالشوک کی سربراہی میں مختلف اداروں کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔

ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بھنگ کی ایک قسم ”کینابس ساتیوا“ (Cannabis sativa) سے 23 مادّے خالص حالت میں الگ کیے گئے،جنہیں مصنوعی جعلی انسانی ماڈلز میں (یعنی زندہ انسانی خلیات) پر آزمایا گیا جو حلق، منہ اور آنتوں کی بافتوں (ٹشوز) پر مشتمل تھے۔

ان میں سے 13 مادّوں نے منہ، حلق اور آنتوں کے خلیوں پر پائے جانے والے وہ خاص پروٹین (ایس ٹو ریسیپٹرز) بننے میں رکاوٹ ڈالی جو ناول کورونا وائرس کے علاوہ درجنوں اقسام کے دوسرے وائرسوں کے خلیوں میں داخلے کیلیے ”سہولت کار“ کا کام کرتے ہیں۔

کچھ عرصے قبل کی گئی ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا تھا کہ سوزش (جلن) اور سرطان (کینسر) کے جین سے پروٹین بننے کے عمل (جین ایکسپریشن) میں بھنگ کے استعمال سے رکاوٹ آجاتی ہے۔ دیکھا جائے تو مذکورہ تحقیق بھی اسی تسلسل میں اگلا قدم قرار دی جاسکتی ہے۔

مگر اس حوالے سے ابھی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان مادّوں پر مزید تحقیق کے بعد ان کے اثرات مکمل طور پر پتہ نہ چل جائیں، تب تک انہیں علاج کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

Related Posts