دنیا کا سب سے لمبا خرگوش گھر سے چوری ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کا سب سے لمبا خرگوش گھر سے چوری ہوگیا
دنیا کا سب سے لمبا خرگوش گھر سے چوری ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ میں دنیا کا سب سے لمبا خرگوش ہفتے کی رات گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرگوش کی مالکن اینیتے ایڈورڈ نے اعلان کیا کہ ان کے چوری یا لاپتہ ہونے والے خرگوش کو واپس لانے والے شخص کو انعام کے طور پر ایک ہزار برطانوی پاؤنڈز دیے جائیں گے۔

2010 میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے چار فٹ اور دو انچ لمبا، دنیا کا سب سےلمبا خرگوش قرار دیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خرگوش کی مالکن نے اپریل 2017 میں اس خرگوش کی شادی کا بھی اہتمام کیا تھا۔

2004 میں ماڈلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اینتے ایڈورڈ گھر میں خرگوشوں اور پالتو کتوں کی افزائش کا کام انجام دے رہی ہیں۔

اینتے ایڈورڈ کا  ایوارڈ یافتہ خرگوش ابھی بھی لاپتہ ہے ۔ اینتے ایڈورڈ کا کہناہے کہ میرا خرگوش ایک بڑی لڑکی کی طرح دکھائی دیتا تھا جس کی لمبائی 4 فٹ 2 انچ ہے۔

Related Posts