عرب امارات کا وزیر اعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام” میں 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرب امارات کا وزیر اعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام” میں 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان
عرب امارات کا وزیر اعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام” میں 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ میں اماراتی ولی عہد کی طرف سے 20 کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔

یہ اعلان اماراتی سفیر نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ حماد عبید ابراہیم نے کہا کہ اماراتی حکومت پاکستانی جوانوں کیلئے 20 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔

اماراتی ولی عہد محمد بن زید النہیان نے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران 20 کروڑ ڈالر کی امداد کا وعدہ  کیا تھا جسے سفیر حماد عبید ابراہیم نے عملی جامہ پہنانے کا اعلان کیا۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور پرجوش ہیں۔ عرب امارات پاکستانی نوجوان نسل کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کا وفد انٹرنشپ اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جینس) سیکھنے کے لیے یو اے ای بھیجا جائے۔ پاکستانی جوان دبئی ایکسپو 2020ء میں بھی شریک ہوسکیں گے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کے لیے بہترین مستقبل چاہتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام میں نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے گا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ  متحدہ عرب امارات کی طرف سے 20 کروڑ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عرب امارات کے ساتھ ہمارے دوستانہ، برادرانہ اور مذہبی بنیادوں پر گہرے تعلقات ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں تاریخَِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے خلاف اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران پاک عرب امارات تعلقات اور مسئلۂ کشمیر پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں کرفیو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اماراتی سفیر 

Related Posts