جعلی دواؤں سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

two accused arrested for selling fake injections, medicine in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ماڈل تھانہ لیاقت آباد کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، جعلی دواؤں سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤکے مطابق ملزمان بچوں کی جعلی اور زائد المیعادویکسین ، دوائیاں فروخت کرتے تھے اورمعروف پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں بھی جعلی دوائیاں سپلائی کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں بچوں کی ویکسین اور دیگر ادویات کے بکس برآمدہوئے ہیں، ملزمان سے برآمد ہونیوالی ادویات میں ٹائیفائیڈ، ٹی بی، ریبیز، اینٹی وائرل دوائیاں شامل ہیں۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ نزلہ زکام، نمونیا اور بچوں کی دیگر تکالیف کی ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان میں علی عارف اور راجیش شامل ہیں، پولیس نے پہلے علی عارف کو گرفتار کیا،علی عارف کی نشاندہی پر ڈرگ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی دوائیوں پر ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی کے اسٹیکر چسپاں کرتے تھے، ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے تمام دوائیوں کا معائنہ کیا گیا، ڈرگ انسپکٹر کے مطابق برآمد ہونیوالی ویکیسن اور تمام دوئیاں ایکسپائر اور جعلی نکلی۔

مزید پڑھیں:لانڈھی زون کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت زمین بوس

ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی اسٹیکر لگانے پر کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی،برآمد دوائیوں کے سیمپل ڈرگ انسپکٹر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے اپنے ہمراہ لے گئے۔

Related Posts