لانڈھی زون کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت زمین بوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fire engulfs two factories in Karachi’s Landhi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری، متاثرہ فیکٹری منہدم ہوگئی، آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

شیر پاؤ کالونی میں لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گلیکسی لنڈافیکٹری میں جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے آگ لگی۔

فائر فائٹرز نے بتایا کہ آگ مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور قریبی فیکٹری میں بھی پھیل چکی ہے۔ پہلی فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی۔ریسکیو کارکنوں کا کہنا ہے کہ آگ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:شہر اقتدار، سیکٹر ایف7کی طالبات نے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موجود ہیں اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شیر پاؤ کالونی میں واٹر ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Related Posts