ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turkish president in Pak
turkish president in Pak

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کاوفود کے ہمراہ آمد پاکستان آمدپر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترک صدر کی آمد کے موقع پر نور خان ایئربیس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور نور خان ایئر بیس سے لے کر ریڈ زون تک سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بچوں نے مہمان صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترکی کے صدر پاکستان میں اپنے دور روزہ قیام کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے دن گیارہ بجے صبح طلب کرلیا گیا ہے۔

ترک صدر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاکستان-ترکی ہائی لیول اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، اس کے علاوہ اکستان-ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان ایچ ایل ایس سی سی اجلاس میں اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہےجبکہ رجب طیب اردوان دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عمل کریں۔دفترِ خارجہ کا مطالبہ

رجب طیب ایردوان کے اعزاز میں وزیراعظم دوسرے دن ظہرانہ دیں گے جب کہ معزز مہمان کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، علاوہ ازیں پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد اہم معاہدے بھی طے پائیں گے۔

Related Posts