مسئلۂ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن و امان میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ترک صدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر
دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر جنوبی ایشیاء کے امن و امان میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے جسے اب تک حل نہیں کیاجاسکا۔ 

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقعے پر جنرل اسمبلی سے گزشتہ روز ورچؤل خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی ادارے مسئلۂ کشمیر و فلسطین حل نہیں کر پائے، جس سے عالمی برادری میں ان کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔

ورچؤل خطاب کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے مسئلۂ کشمیر و فلسطین پراپنا  دو ٹوک مؤقف دُہراتے ہوئے کہا کہ آج تک مسئلۂ کشمیر اقوامِ متحدہ سے حل نہ ہوسکا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کردی جس سے مسئلۂ کشمیر پیچیدگی کا شکار ہوا۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلے۔

خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مسئلۂ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے تحت نکالا جائے۔ مسئلۂ فلسطین کا واحد حل بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر آزاد اور خودمختار فلسطیین ریاست کا قیام ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے 15 مارچ کو نیوزی لینڈ پر مسلم دشمن حملے کے دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی یکجہتی کا دن قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اقوامِ متحدہ کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔ ایران کے ساتھ عالمی تنازعہ بین الاقوامی اصولوں اور مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلۂ کشمیر اور فلسطین کو برسہا برس گزر جانے کے باوجود حل نہ ہونے کو اقوامِ متحدہ کی ناکامی قرار دیا۔ 

 وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کے 75ویں اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم اقوامِ متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔ ادارے کے قیام کو 75 برس ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  مسئلۂ کشمیروفلسطین اقوامِ متحدہ کی ناکامی قرار 

Related Posts