ترکی کی پہلی مقامی الیکٹرک اسمارٹ کار ”ٹوگ ”کی رونمائی کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

turkey car
ترکی کی پہلی مقامی الیکٹرک سمارٹ کار ”ٹوگ ”کی رونمائی کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترکی میں تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار ”ٹوگ ” کی رونمائی کر دی گئی، تقریب رونمائی میں صدر رجب طیب اردوان نے بھی شرکت کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے ہم نے گزشتہ ساتھ سالوں سے دیکھے گئے اس خواب کو پورا کرنے دن رات محنت کی ہے اور آج اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے 100 سے زیادہ ترک انجینئر دن رات کام کر رہے ہیں، گاڑی کے ڈیزائنرز اور انجینئروں کی کوششوں سے مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 100 فیصد مقامی سطح پر ہی اسے تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے کار کی ٹیکنالوجی میں دنیا میں نیا وژن متعارف کروایا ہے۔ اور اب وہ اس الیکٹرک سمارٹ کار کو دنیا سے متعارف کروانے کے لیے تیار ہے،مقامی آٹوموبائل فیکٹری برصا کے علاقے میں قائم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کمپنی کا زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی ماحول کو بھی آلودہ نہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہماری گاڑی صفر کے اخراج کے ساتھ کام کرکے ماحول کو کبھی بھی آلودہ نہیں کرے گی،یہ ملکی آٹوموبائل 2022 میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑی میں لیتھیم بیٹری نصب کی گئی جو تیس منٹ میں مکمل چارج ہوکر 500 کلومیٹر کی مسافت طے کرتی ہے،کمپنی کے سربراہ سربراہ رفعت حصارجک اولو نے بتایا کہ مستقبل میں اس منصوبے پر 3.7 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Related Posts