کاروبار بڑھانے کی کوشش سے تاجروں اور صنعتکاروں کو کامیاب کریں گے۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروبار بڑھانے کی کوشش سے تاجروں اور صنعتکاروں کو کامیاب کریں گے۔اسد عمر
کاروبار بڑھانے کی کوشش سے تاجروں اور صنعتکاروں کو کامیاب کریں گے۔اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ  کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروبار ترقی کرے اور بڑھے، ہم تاجروں، صنعتکاروں اور کسانوں کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی ناکامی ہماری ناکامی ہے ۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور کسانوں کا خوشحال ہونا اس بات کی علامت ہے کہ مسائل کے حل کے حوالے سے ،کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ہماری کمیٹی کا کام وزارتِ خزانہ کی پالیسی پر نظر رکھنا اور متعلقہ اداروں کا تجزیہ کرنا ہے۔ مشکل حالات میں تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین فیصلوں کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: درآمد شدہ خام مال پر سیلز ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں جبکہ مقامی پیداوار پر بھاری ٹیکس عائد ہے۔اکانومی واچ

اسد عمر نے کہا کہ معاشی و اقتصادی اہداف تاجروں کی مدد سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اگر تاجر ہمارا ساتھ نہ دیں تو ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔ حکومت کو تاجروں کی اور تاجروں کو حکومت کی پالیسی سمجھنی چاہئے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے 70 سال سے بھارت کے ظلم و ستم کا شکار کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی فورم پر پیش کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کامسئلہ حل ہونے کی راہ ہموار ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسدعمرکاکہنا تھا کہ  عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ 

انہوں نے کہا  کہ  آئی ایم ایف کا وفد فنڈز کے بارے میں نہیں بلکہ معمول کے دورہ پر آیا ہے، غربت پر قابو پانے کےلئے حکومت جلد ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے گی۔ آئی ایم ایف سے مہنگائی ، سست معاشی شرح نمو اور توانائی کے شعبےمیں اصلاحات پربات چیت ہوئی، حکومتی اقدامات سے معیشت بہتر ہوئی ہے، مہنگائی  سے بلاشبہ غریب کےلئے پریشانی بڑھی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا،اسدعمر

Related Posts