آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا،اسدعمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to ease lockdown to be implemented with national unity: Asad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسدعمرکاکہنا ہے کہ  عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ 

رہنما پی ٹی آئی اسدعمرکاپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے کہناتھا کہ  آئی ایم ایف کا وفد فنڈز کے بارے میں نہیں بلکہ معمول کے دورہ پر آیا ہے، غربت پر قابو پانے کےلئے حکومت جلد ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے گی۔

اسدعمرکاکہناتھا کہ  آئی ایم ایف سے مہنگائی ، سست معاشی شرح نمو اور توانائی کے شعبےمیں اصلاحات پربات چیت ہوئی، حکومتی اقدامات سے معیشت بہتر ہوئی ہے، مہنگائی  سے بلاشبہ غریب کےلئے پریشانی بڑھی ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ قائمہ کمیٹی کے ارکان نے آئی ایم ایف کے وفدکو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، ٹیکس آمدن بڑھنے پرآئی ایم ایف نےاطمینان کااظہارکیا، آئی ایم ایف نمایندوں کے الفاظ تھے کہ معیشت درست سمت میں  ہے،آئی ایم ایف سے توانائی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا پریشان ہونا فطری ہے، مہنگائی میں اضافہ کی قومی اور بین الاقوامی وجوہات ہیں، حکومت نے مہنگائی  پر قابو پانے کیلئے جائزہ رپورٹ مرتب کرنے پر کام شروع کر دیا ہے اور جلد اس حوالہ سے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارےکاوفد پاکستان میں موجود ہے، اور اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف وفد نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر اور ارکان سے ملاقات کی تھی،  آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جیہاد اظہور کر رہےہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان مشن کےسربراہ اور کنٹری نمائندہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سےآئی ایم ایف وفدکی ملاقات،معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

اس کےعلاوہ آئی ایف وفدنےوزیراعظم عمران خان اورمشیرخزانہ حفیظ شیخ سےبھی ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال، قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور آئی ایم ایف کے وفد کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معاشی استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

Related Posts