وزیر اعلیٰ تبدیل ہوتے ہی بیوروکریسی میں تبادلے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں وزیر اعلیٰ تبدیل ہوتے ہی بیوروکریسی میں تبادلے، ایڈووکیٹ جنرل مستعفی
پنجاب میں وزیر اعلیٰ تبدیل ہوتے ہی بیوروکریسی میں تبادلے، ایڈووکیٹ جنرل مستعفی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں ہوئی۔ گورنر بلیغ الرحمان نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ اسلام آباد روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہو رہے ہیں۔ شیخ رشید

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوا دیا۔ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل کے آفس میں عملے سے الوداعی ملاقات بھی کی۔

آفس کے عملے نے مستعفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مبینہ طور پر چوہدری پرویز الٰہی کے وزیرِ اعلیٰ بننے پر ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی وکٹس گرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر محمد خان بھٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ سابق پرنسپل سیکریٹری نبیل اعوان کی جگہ محمد خان بھٹی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے نبیل اعوان کو پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر مقرر کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو پنجاب سے ریلیو کرکے آئی بی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹئیبلشمنٹ ڈویژن نے سی سی پی او لاہور اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو ریلیو کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts