نیٹ فلکس سیریز ’اے ٹائم کالڈ یو‘ کا ٹریلر ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس پر بہت جلد جنوبی کورین سیریز اے ٹائم کالڈ یو شروع ہونے والی ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

سیریز کے ٹریلر میں اس کی مرکزی کاسٹ کو دکھایا گیا ہے، یہ تائیوان کے ڈرامے ’سم ڈے اور ون ڈے‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔

سیریز کی کہانی جون ہی نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار جیون ییو بین نے ادا کیا ہے جو کہ اپنے بوائے فرینڈ کی موت کے بعد غمزدہ رہتی ہے۔

کہانی میں اس وقت تبدیلی آئے گی جب وہ معجزاتی طور پر 1998 میں واپس چلی جائے گی جہاں پر اس کی ملاقات سی ہیون سے ہوگی جس کا کردار آہن ہیو سیوپ نے ادا کیا، جو کہ اس کے بوائے فرینڈ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔

اس سیریز کی کاسٹ میں آہین ہیو سیوپ، جیون ییو بین اور کانگ ہون شامل ہیں۔ یہ سیریز 8 ستمبر سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔

Related Posts