کل موسم پاک نیوزی لینڈ دوسرا میچ ہونے دے گا یا نہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو سوپر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کل بروز ہفتہ راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 دریں اثنا جمعے کے دن اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا۔

ٹریننگ منسوخ ہونے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑی اپنے ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کے تمام میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور اب کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

Related Posts