ٹیپو سلطان پولیس نے مقابلے کے بعدرکشہ گینگ کے 3ڈکیتوں کوگرفتارکرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh POlice
کراچی، کرپشن اور غفلت برتنے کا الزام، 3ایس ایچ اوز نوکری سے برطرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :تھانہ ٹیپو سلطان پولیس کا ماڈل پارک کے قریب پولیس مقابلہ، دو شدید زخمی ڈاکو ؤں سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

تین ڈاکو موٹر سائیکل اور رکشہ پر سوار ہوکر واردات کی نیت سے جا رہے تھےکہ گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ملزمان کو شک کے بنیاد پر روکنے کا اشارہ کیا ۔

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے پولیس پر فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان شدید زخمی حالت سمیت تین ملزمان گرفتارزخمی ڈاکو کی شناخت عمران ولد محمد یونس اور عابد ولد مشرف کے نام سے ہوئی ہے زخمی ملزمان کے تیسرے ساتھی کی شناخت محمد ناصر ولد محمد سرور سے ہوئی ہے۔

گرفتار ڈکیتوں سے غیرقانونی اسلحہ تین عدد پسٹل بمع راؤنڈ ، موٹر سائیکل اور رکشہ برآمدملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور رکشہ دونوں بغیر نمبر پلیٹ کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں عید پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنیکا فیصلہ

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان پہلے بھی 2018 میں رکشہ گینگ حوالے پولیس مقابلوں میں زخمی ہو کر تھانہ فیروز آباد میں بند ہوئے جبکہ ملزم ناصر فرار ہوا تھاملزمان اسلحہ لوٹ مار کے وقت بائیک کی ٹینکی پر رکھتے تھے اور لوٹ مار کے بعد رکشہ میں چھپاتے تھے۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ کرمنل ضلع ایسٹ کے علاقہ سے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاگرفتار ملزمان کا مزید سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے ، ملزمان ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

Related Posts