اسلام آباد میں عید پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad Police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پولیس نے عیدالفطر کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا،تمام مساجد امام بارگاہوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

عید الفطر پر دو ہزار پانچ سو اہلکار اور افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے سیکورٹی انتظامات میں سی ٹی ڈی، ایگل فورس، پٹرولنگ یونٹ، لیڈیز پولیس فرائض انجام دینے گئے ۔

ون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ٹریفک اور آپریشن ڈویژن کے مشترکہ اہلکار تعینات کئے جائینگے، نمازے عید ادا کرتے وقت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

لاک ڈاون کے باعث ضلع بھر کے تمام پارک، تفریحی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے، ایس ایس پی آپریشنز شہریوں سے گزارش ہے وہ گھر پر ہی عید کی خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوں ڈیوٹی پر مامور عملے کے ساتھ تعاون کریں، شہری اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

مزید پڑھیں:سندھ میں عیدکی تعطیلات کے دوران ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا عیدالفطر سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں ، ہدایات کے مطابق عید کی نماز کے لیے مسجد آنے والے نمازی کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنا ہوگا اور نماز کے بعد ہجوم لگانے سے گریز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔ این سی او سی کے اجلاس کے دوران عیدالفطر کے لیے بنائی گئی گائیڈلائنز کی منظوری دے دی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے لیے جاری کی گئی گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے گی۔ نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے گا۔ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔

Related Posts