اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی:ملکی تاریخ میں پہلی بار 2375.97 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی:ملکی تاریخ میں پہلی بار 2375.97 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی:ملکی تاریخ میں پہلی بار 2375.97 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ہفتے کے پہلے کاروباری روز پیر کے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس تک گر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ اس سے معاملے سے پہلے 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کے دن جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 651 پوائنٹس گر کر 34 ہزار 409 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔جبکہ 45منٹ کاروبار معطل کرنے کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل چوتھی مرتبہ دیکھنے کو ملا ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو روکا گیا۔ 45 منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد جب دوبارہ بحالی کا آغاز ہوا توبھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہااور 11 بجکر 42 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 601 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 459 پوائنٹس پر موجود رہا۔

12.35 منٹ تک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 209 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کے باعثاس وقت شدید بے چینی پیدا ہوگئی جب دوپہر 2 بجکر 10 منٹ کے قریب کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 412 پوائنٹس تک کم ہوکر 33 ہزار 648 پوائنٹس پر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا2375.97 پوائنٹس کی مندی کے بعد 33684.91 پوائنٹس کی سطح اختتام ہوا۔ بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 380 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

کاروبار میں 6.59 فیصد کی تنزلی دیکھنے کو ملی جبکہ 17 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار 710 شیئرز کا لین دین ہوا، زیادہ تر سرمایہ کاروں کی طرف سے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی گئی اور ہاتھ روکے رکھا اور پیسہ لگانے سے گریز کیا گیا۔

Related Posts