سندھ حکومت اسٹیل ملز کے تمام مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت اسٹیل ملز کے تمام مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے، سعید غنی
سندھ حکومت اسٹیل ملز کے تمام مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں. ہم اسٹیل مل کے ان تمام مزدوروں کو جن کو بے روزگار کیا جارہا ہے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں برطرف ملازمین کی سپریم کونسل کے عہدیداران شامل تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں تمام مزدوروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ حکومت کی درخواست پر گزشتہ رات کو ریلوے ٹریک پر دھرنا ختم کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات وفاقی حکومت کو بھی پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو احتجاج ان کا حق ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے روزگار چھیننا نہیں ہے، انہوں نے سپریم کونسل کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ جلد ہی سندھ حکومت اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کررہی ہے۔

اس موقع پر سپریم کونسل کے عہدیداران نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی حکومت سے بھرپور تعاون کی امید ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کو روزگار اور تحفظ فراہم کیا ہے۔

Related Posts