طوفانی بارشیں:سندھ حکومت کا کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان
سندھ حکومت کا کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تیز بارشوں کے باعث کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شدید طوفانی بارشوں کے باعث کل بروز پیر25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں سمیت ضروری عملے بدستورکام جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت، بلدیات پی ڈی ایم اے ریلیف آپریشن کاعملہ ڈیوٹی سرانجام دیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا اور اپنے زوروں پر ہے، جو متوقع طور پر 28 جولائی تک برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:طوفانی بارشوں سے کراچی کی اہم شاہراہیں جھیل بن گئیں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت کردی ہے جبکہ حکومت نے شہریوں سے نقل و حرکت کم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts