طوفانی بارشوں سے کراچی کی اہم شاہراہیں جھیل بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 مون سون کا نیا اسپیل داخل ہوتے ہی برستے بادلوں نے کراچی شہر کو ڈبو دیا، مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے اہم شاہراہیں زیر آب آگئیں اور جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شہر میں موسلا دھار بارشوں کے دوران راستوں میں موٹر سائیکلیں، گاڑیاں خراب ہوگئیں، نالے بھر گئے، نشیبی علاقوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوگئی۔

حیدر آباد اور دیگر شہروں میں بھی ساون کی جھڑی نے جل تھل ایک کردی، نکاسی آب کا فعال نظام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

Related Posts