بھارتی مسافر طیارے کو فرانس نے تحویل میں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مسافر طیارے کو فرانس نے تحویل میں لے لیا
بھارتی مسافر طیارے کو فرانس نے تحویل میں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرانس نے ایک ایسے طیارے کو تحویل میں لے لیا جو 303 بھارتی مسافروں کو یو اے ای سے لے کر واٹری ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طیارے کی منزل نکاراگوا تھی تاہم فرانسیسی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ رومانیہ کے اس طیارے میں والدین اور کسی رشتے دار کے بغیر 11 بچے سفر کر رہے ہیں۔

فرانسیسی حکام کے مطابق اس طیارے میں 303 بھارتی مسافر سوار تھے۔ طیارے کو گراؤنڈ کروانے کے بعد دو بھارتی شہریوں کو تفتیش کیلئے روک لیا جب کہ عملے کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا گیا۔

اگر فرانس میں زیر حراست دونوں بھارتی شہریوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوگیا تو وہاں کے قانون کے تحت 20 سال قید اور 3.3 ملین یوروز تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

فرانسیسی حکام کو شُبہ ہے کہ طیارے میں موجود 11 بچوں کو انسانی اسمگلنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔طیارہ رومانیہ کے ایک شہری کی ملکیت ہے اور اسے کرایے پر حاصل کیا گیا تھا۔

مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے

فرانسیسی حکام نے بھارت کی اپیل کے باوجود تفتیش مکمل ہونے تک بھارتی شہریوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد بھارتی سفارت کار اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

Related Posts