مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے جس کیلئے مختلف ممالک میں گھروں کو کرسمس کی مناسبت سے سجا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 25 دسمبر کو یسوع مسیح کے یومِ پیدائش پر مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دنیا بھر میں گرجا گھروں اور رہائشی علاقوں میں عبادات اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNDc3MDUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE0NzcwNSAtINio2r7Yp9ix2KrYjCDYp9iq2LHYp9qp2r7ZhtqIINmF24zauiAzMCDYtNiv2Kog2b7Ys9mG2K/ZiNq6INqp2Kcg2qnYsdiz2YXYsyDZvtix2Yjar9ix2KfZhSDZvtixINmE2KfZudq+24zZiNq6INiz25Ig2K3ZhdmE24EiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTQ3NzA4LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIyLzEyL0F0dGFjay1vbi1hLUNocmlzdG1hcy1Qcm9ncmFtLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYqNq+2KfYsdiq2Iwg2KfYqtix2Kfaqdq+2YbaiCDZhduM2rogMzAg2LTYr9iqINm+2LPZhtiv2YjauiDaqdinINqp2LHYs9mF2LMg2b7YsdmI2q/Ysdin2YUg2b7YsSDZhNin2bnavtuM2YjauiDYs9uSINit2YXZhNuBIiwic3VtbWFyeSI6ItmG2KbbjCDYr9uB2YTbjDog2Kjavtin2LHYqtuMINix24zYp9iz2Kog2KfYqtix2Kfaqdq+2YbaiCDZhduM2rogMzAg2LTYr9iqINm+2LPZhtiv2YjauiDZhtuSINqp2LHYs9mF2LMg2b7YsdmI2q/Ysdin2YUg2b7YsSDZhNin2bnavtuM2YjauiDYs9uSINit2YXZhNuBINqp2LHYr9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

ہر سال گلی کوچوں کو کرسمس بیل اور کرسمس ٹری کے علاوہ چراغاں کرکے سجایا جاتا ہے۔ دعائیہ تقریبات اور عبادات کے دوران مسیحی برادری اپنے وطن کے تحفظ و سلامتی کیلئے دعائیں کرتی ہے۔ سانتا کلاز تحائف تقسیم کرتے ہیں جنہیں خصوصاً بچے پسند کرتے ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری کی خواتین، مرد اور بچے کرسمس منانے کیلئے پر جوش ہیں۔ کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ مل بیٹھنے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

دنیا کے مختلف دیگر ممالک میں بھی کرسمس کی مذہبی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ مسیحیوں کا ماننا ہے کہ کرسمس ایک خوشیوں کا تہوار ہے جس میں بچے اور بڑے سب خوشیاں مناتے ہیں۔ اس موقعے پر اشیائے ضروریہ سستی کرنا ایک عام روایت ہے۔

 

Related Posts