کراچی میں سب سے بہترین ”فرائز“ پوائنٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہلکی پھلکی بھوک میں فرنچ فرائز یا آلو کے تلے ہوئے چپس دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی غذا ہے ،تیل میں تلے ہوئے خستہ، کرارے اور مزیدار فرائز ہر عمر کے لوگوں میں مقبول ہیں، دنیا بھر میں سالانہ اربوں ڈالر صرف فرائزکے کاروبار سے کمائے جاتے ہیں۔

ہرملک اور شہر کے لوگ مختلف انداز میں بنے فرائزپسند کرتے ہیں، کسی کو چلی چیز فرائز پسند ہیں تو کوئی کرلی پسند کرتا ہے، کسی کو میٹھے فرائز کھانے کا شوق ہے تو کوئی کیچپ، مایونیز، سرکہ، باربی کیو چٹنی، یا دیگر چٹنیوں کے ساتھ فرائزکھانے کا شوقین ہے۔

ہم نے اپنے قارئین کیلئے کراچی میں فرائز کھانے کا شوق رکھنے والوں کیلئے 3 بہترین مقامات کا انتخاب کیا ہے جہاں کے فرائزشہریوں کو اپنی طرف کھینچ لاتے ہیں۔

چل ٹرائے فرائے

The best "fries" points in Karachiکھارادر میں واقع چل ٹرائے فرائے 3 سال سے اپنے خستہ، کرارے اور مزیدار فرائز کی وجہ سے شہر بھی میں مشہور ہوچکا ہے، چل ٹرائے فرائے کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے فرائز سے کام شروع کیا اس کے بعد ہمارا پیزا فرائز مشہور ہوا اور اب ہمارے پاس باربی کیو فرائز بھی ہے۔

چیزی فرائز، اینیمل فرائز بھی موجود ہے اور ہمارا چیز فرائز بچے اور بڑے سبھی پسند کرتے ہیں۔اس میں چکن چیز زیادہ ہوتی ہے اور یہ تیکھا بھی ہوتا ہے ۔ پیزا کے شوقین پیزا فرائز کی فرمائش کرتے ہیں اور پیزے میں بریڈ پسند نہ کرنے والوں کیلئے ہم نے نیچے فرائزڈال ڈال کر ایک نئی ڈش بنادی ہے جس کو لوگ بیحد پسند کرتے ہیں۔پیزا فرائزاور مسالہ فرائزلوگ بہت پسند کرتے ہیں۔یہاں سو روپے سے 350 روپے تک مختلف فرائزشہریوں کو پیش کئے جاتے ہیں۔

ڈان فرائیڈ چکن

The best "fries" points in Karachi بہار مسلم سوسائٹی میں ڈان فرائیڈ چکن کے فرائز پورے شہر میں مشہور ہیں، کراچی کے کونے کونے سے لوگ فرائز کھانے کیلئے یہاں آتے ہیں، ڈان فرائیڈ چکن کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم نے مگ فرائز کے نام سے ایک نئی ورائٹی متعارف کروائی جو آپ کو ہمارے علاوہ پورے شہر میں کہیں نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چپس کو پہلے ہاف فرائی کرتے ہیں اور بعد میں دوبارہ فل فرائی کرتے ہیں اور پھر مسالے شامل کر کے مگ میں ڈالتے ہیں جس کے بعد ساسز شامل کرتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ عام طور پر فرائز کے اوپر ساسز ڈالے جاتے ہیں لیکن ہم تہہ در تہہ ساسز ڈالتے ہیں جس سے فرائز کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا ذائقہ آپکو کراچی میں کہیں بھی نہیں ملے گا اور یہ مزیدار فرائز 220 روپے میں لوگوں کو فراہم کئے جاتے ہیں۔

چپس اڈہ

The best "fries" points in Karachiلانڈھی ٹاؤن میں اپنے نام کی طرح منفرد چپس اڈہ 22 سال سے شہریوں کو چٹ پٹے چٹخارے دار فرائز سے اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے، چپس اڈہ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے 22 سال پہلے ایک نئی ورائٹی متعارف کروائی تھی ، ان کا کہنا ہے کہ آج بیشک ہر کوئی فرائز بیچ رہا ہے لیکن ہمارا ذائقہ اور معیار سب سے الگ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم آلو کاٹنے کے بعد مختلف مسالے لگاکر پہلے ہاف فرائی کرتے ہیں پھر اس کو ٹھنڈا اور خشک کرکے دوبارہ تلا جاتا ہے۔ ہم مسالے خود تیار کرتے ہیں اور جس کی وجہ سے پورے شہر سے لوگ بہت شوق سے ہمارے فرائز کھانے کیلئے آتے ہیں، ہم سو سے 300 روپے میں فرائز شہریوں کو پیش کرتے ہیں۔

Related Posts