جسٹس اطہرمن اللہ اور وکلاء کے درمیان مذاکرات ناکام،تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس اطہرمن اللہ اور وکلاء کے درمیان مذاکرات ناکام،تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور وکلاء کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وکلاء کا کہنا ہے جب تک چیمبر تعمیر نہیں ہوں گے مذاکرات بھی نہیں ہوں گے۔

اسلام آبادی ہائی کورٹ کے عدالتی عملے کا کہنا ہےکہ یہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے تاحکم ثانی تمام کورٹ کو بند رہیں گی۔

دوسری جانب وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک وکیلوں کے چیمبر تعمیر نہیں ہوں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور نہ عدالتوں کی کارروائی کو آگے بڑھنے دیں گے اور اگر عدالتوں کو چلانے کی کوشش کی گئی تو توڑ پھوڑ اور احتجاج کریں گے۔

مذاکرات کے موقعے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی چیمبر کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد چیف جسٹس عدالت سے روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی جانب سے جاری مراسلے کی روشنی میں سی ڈی اے حکام نے سیش کورٹ کے احاطے میں تعمیر کئے گئے دو غیرقانونی چیمبر کو مسمار کردیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ غیر قانونی چیمبرز کے خلاف سی ڈی اے آرڈنینس 1960 کے تحت کارروائی کرے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان نے 4 جنوری کو احکامات دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ میں برطرف پی آئی اے پائلٹ کی درخواست منظور، لائسنس بحال

Related Posts